سوات / چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا اچانک سوات کا دورہ
سوات: فضاگٹ بائی پاس پر حادثے کے مقام کا معائنہ
سوات: افسوسناک واقعے پر دلی صدمہ ہوا، چیف سیکرٹری
سوات: ریسکیو آپریشن میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، چیف سیکرٹری
سوات: کرش مافیا اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چیف سیکرٹری
سوات: دریائے سوات میں فوری طور پر ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی، چیف سیکرٹری
سوات: دریائے سوات کے قریب تجاوزات کرنے والے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور نجی آبادیوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا
سوات: سانحہ دریائے سوات میں غفلت برتنے والے انتظامی افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی
سوات: سیاحوں سے اپیل ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر دریائے سوات کے بیچ میں جانے سے گریز کریں
سوات: سانحہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو 15 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے گا
سوات: واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو مقامی صحافیوں سے بھی مشاورت کرے گی
سوات: ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور جامع اقدامات کیے جائیں گے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ