تحسین اللہ
پہلا شہدائے پولیس انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپیٹیشن. کرکٹ میں باجوڑ پولیس کی تیسری جیت۔ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کل چترال سے مقابلہ متوقع۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا ٹیم کو مبارکباد۔
تفصیلات کی مطابق شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے خاطر ائی۔جی پولیس خیبرپختونخوا اور ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ کی احکامات کی روشنی میں پہلا شہدائے پولیس انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپیٹیشن کے مقابلے ضلع سوات، بونیر اور دیر لوئر میں بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
بونیر میں جاری کرکٹ ایونٹ میں باجوڑ پولیس کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گروپ سٹیج کے تمام میچز جیت کر باآسانی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
آج کھیلے گئی دو میچوں میں باجوڑ پولیس نے پہلے سوات پولیس کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی اور دوسری میچ میں ضلع بونیر کو سنسنی خیز مقابلے کیبعد کھیل کے آخری گیند پر کانسٹیبل سردار زادہ نے چکا لگاکر میچ جیت اپنے نام کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اوپنر سردار زادہ کی شاندار 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔