حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر گرفتار، 9 مئی مقدمات میں لاہور پولیس کے حوالے Home / سیاست /

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر گرفتار، 9 مئی مقدمات میں لاہور پولیس کے حوالے

ایڈیٹر - 06/09/2026
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر گرفتار، 9 مئی مقدمات میں لاہور پولیس کے حوالے

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو پولیس نے ملتان سے گرفتار کرلیا، جس کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور انہیں اسی سال 9 مئی کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد حماد اظہر کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمات کے سلسلے میں ان سے تفتیش کی جائے گی۔

حماد اظہر کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔