حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں حجام کی دکان دھماکے سے تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا Home / باجوڑ /

باجوڑ میں حجام کی دکان دھماکے سے تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ایڈیٹر - 06/09/2026
باجوڑ میں حجام کی دکان دھماکے سے تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

حسبان میڈیا (باجوڑ): تحصیل سالارزئی کے علاقے تلی میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی ایک دکان کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں دکان کو بھاری نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث دکان کا سامان اور دیگر اشیا متاثر ہوئیں، جبکہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنا کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے محرکات اور اس میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔