حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ کے سب ڈویژن خار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا Home / پاکستان /

باجوڑ کے سب ڈویژن خار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا

ایڈیٹر - 26/06/2025
باجوڑ کے سب ڈویژن خار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا

 باجوڑ کے سب ڈویژن خار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑشاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار نے جرگہ ہال سول کالونی خار میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں تمام لاین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان سمیت سب ڈویژن خار کے مشران و عوام الناس نے شرکت کی۔

 کھلی کچھری میں قومی مشران و عوام الناس نے مختلف مسائل آفیسران کے سامنے وضاحت سے بیان کئے جس کو باقاعدہ ریکارڈ کیا گیا۔ کچھ مسائل پر اسسٹنٹ کمشنر خار نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے اورعوام کو مطمئن کیا گیا کہ ان کے ضروری اور حقیقت پر مبنی مسائل کو حل کیلئے آفسران بالا کے علم میں لانے کیلئے باقاعدہ منٹس ریکارڈ ہو چکے ہیں جسے متعلقہ محکمہ جات کو بھیجے جائیں گے۔ 

عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور مستقبل میں کھلی کچہری جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ کھلی کچہری میں چیدہ چیدہ مسائل جو منظر عام پر آئے ان میں راغگان ٹو چرگو روڈ پر کام جلدی سے مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بازاروں میں سٹریٹ لایٹ کی بحالی اور زکواۃ اور بیت المال فنڈ میں شفافیت کا مطالبہ کیاگیا۔

 اس کے علاوہ مرمت ناوی ڈنڈ ٹو کولالہ اور ناوی ڈنڈ ٹو ارنگ ظلم روڈ اور سول کالونی کے سامنے گیٹ کے کھلنے کا مطالبہ اور ساتھ سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا گیا۔ برنگ میں بیشتر سکولوں میں ٹیچر کی کمی پورکی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈاگ قلعہ بایی پاس روڈ پر نالیوں کا کام مکمل کرنے اور سایین بورڈ لگانے کا مطالبہ کیاگیا۔ خار بازار ودیگر بازاروں میں تجاوزات ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔