وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنردیرلوئرمحمد عارف خان کے زیر نگرانی کامرس کالج تالاش شمشی خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالسلام خالد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) گوہر علی، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر نوید احمد اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں تالاش اصلاحی جرگہ کے مشران اور عوام نے شرکت کی۔
مشران نے بجلی لوڈ شیڈنگ، بروقت میٹر ریڈنگ، روڈ، صحت، تعلیم، پانی، ہسپتال میں طبی سہولیات، ترقیاتی پروجیکٹس، جنگلات کی تحفظ کے حوالے سے اقدامات، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، علاقہ میں پانی کی سطح کم ہونے، امن و امان اور کئی دوسرے عوامی مسائل کے حوالے سے عوامی فورم میں اپنے شکایات متعلقہ حکام کے سامنے پیش کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ترقیاتی کاموں کے لئے دیرلوئر کے لئے 1 ارب 20 کروڑ کی منظوری دی ہیں۔ تالاش بائی پاس پر 7 کلومیٹرز کام مکمل ہوچکا ہے باقی 3 کلومیٹرز بہت جلد مکمل کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے عوامی شکایات پر تفصیلی جوابات دئیے۔
انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام اور سرکاری محکموں کے سربراہان کے درمیان کوارڈنیشن قائم کرنا اور ان کو اپنے مسائل کے حل کے لئے آسان فورم فراہم کرنا ہے۔ صوبائی حکومت کو کھلی کچہریوں کے بارے میں اسسمینٹ رپورٹ ارسال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر، منشیات فروشوں کے خلاف عوامی تعاون بہت اہم ہیں۔ عوام کے سپورٹ اور تعاون سے ان کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے اپنے فرایض دیانتداری کے ساتھ ادا کررہے ہیں اور عوام کے تحفظ سے غافل نہیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام عوامی مسائل کو نوٹ کیا اور کہا کہ دو ہفتے کے بعد ان مسائل پر پیش رفت کے بارے میں تالاش اصلاحی جرگہ کے ساتھ ایک نسشت ہوگی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبدالسلام خالد نے کہا کہ آپ کے علاقے میں اگر کوئی ملک دشمن عناصر یا منشیات فروش ہیں ان کو مقامی پولیس کو رپورٹ کریں۔ منشیات کے عادی افراد کا علاج کریں ان کو ایک مریض کے طور پر دیکھا جائے۔ منشیات فروشوں کے خلاف سوشل بائیکاٹ کریں۔ عوام کے بھر پور تعاون سے ملک دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔
کھلی کچہری کے موقع پر بعض عوامی مسائل پر متعلقہ محکمہ کے سربراہان نے موقع پر وظاحت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکمہ جات کے آفسران کو ہدایات جاری کی اورکہا کہ کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات پر جلد از جلد عمل درعمل یقینی بنائیں۔