تیمرگرہ پولیس کی بڑی کارروائی – بھاری مقدار میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
تیمرگرہ: زولم چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
زولم چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی نمبر ALC181 کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے شراب کی 48 بوتلیں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فقیر محمد ولد امیر سکنہ رباط کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف Prohibition Hudood Order کے تحت دفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی تیمرگرہ جناب شیر حسن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر جناب عبدالسلام خالد نے کامیاب کارروائی پر انچارج زولم چیک پوسٹ، ایس ایچ او تھانہ تیمرگرہ اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔
لوئر دیر پولیس عوام کے تعاون سے ضلع بھر میں منشیات، اسلحہ اور دیگر جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔