حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق جوڑوں میں شادی کیلئے جہیز گرانٹ تقسیم Home / لائف سٹائل /

باجوڑ میں صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق جوڑوں میں شادی کیلئے جہیز گرانٹ تقسیم

باجوڑ میں صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق جوڑوں میں شادی کیلئے جہیز گرانٹ تقسیم

 باجوڑ میں صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق جوڑوں میں شادی کیلئے جہیز گرانٹ تقسیم۔ 150 سے زائد لڑکیوں میں فی کس 2 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے۔

 تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین مہران خان تھے جنہوں نے چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر محکمہ زکواۃ باجوڑ کے ڈسٹرکٹ آفیسر شاہ حسین، ریاض خان اور دلہے بھی موجود تھے۔ 

ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین مہران خان نے چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین مہران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں مستحق افراد میں جہیر فنڈ کے چیکس تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح یتیم اور معذور لڑکیاں ہیں۔ جن کو یہ چیکس دئے گئے ہیں