حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ، دفعہ 144 کے تحت نہروں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے پر پابندی عائد Home / سیاست,موسمیاتی تبدیلی /

باجوڑ، دفعہ 144 کے تحت نہروں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے پر پابندی عائد

باجوڑ، دفعہ 144 کے تحت نہروں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے پر پابندی عائد

گرمیوں کے موسم میں ممکنہ حادثات سے بچاؤ اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر، ڈپٹی کمشنر باجوڑ  شاہد علی خان نے دفعہ 144 (CrPC) کے تحت ضلع بھر میں ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

پابندی 20 جون سے 24 جولائی 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں اور پیاروں کو نہانے سے روکیں. قیمتی جانوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہےکیونکہ احتیاط زندگی ہے۔