حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں دفعہ 144 کے تحت پلاسٹک بیگز کے استعمال، خرید و فروخت اور تقسیم پر پابندی عائد Home / سیاست,موسمیاتی تبدیلی /

باجوڑ میں دفعہ 144 کے تحت پلاسٹک بیگز کے استعمال، خرید و فروخت اور تقسیم پر پابندی عائد

باجوڑ میں دفعہ 144 کے تحت پلاسٹک بیگز کے استعمال، خرید و فروخت اور تقسیم پر پابندی عائد

 

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے ماحول دوست اقدامات کے تحت ضلع بھر میں نان بائیوڈیگریڈیبل (ناقابل تحلیل) پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تقسیم پر دفعہ 144 (CrPC) کے تحت مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
 

یہ فیصلہ انسانی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے، پلاسٹک بیگز میں موجود زہریلے کیمیکل خوراک اور پانی کو آلودہ کرتے ہیں جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔


خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

  عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس ماحول دوست اقدام میں ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں
 صاف ستھرا، سرسبز اور محفوظ باجوڑ ہم سب کا مشترکہ خواب ہے