حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ Home / پاکستان /

باجوڑ۔ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ

ایڈیٹر - 25/06/2025
باجوڑ۔ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف  تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ۔ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف باجوڑ پریس کلب میں تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ 
ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف تاجر برادری کے کال پر باجوڑ پریس کلب کے سامنے تاجر برادری اور باجوڑ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خار بازار کے صدر واجد علی شاہ، سابقہ صدر حاجی امیر الرحمان، باجوڑ چیمبر آف کامرس کے بانی لعلی شاہ پختونیار، عبدالحق سمیت درجنوں تاجروں نے شرکت کی کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسب سابق ملاکنڈ ڈویژن کے ٹیکس فری زون حیثیت کو برقرار رکھا جائے اور ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کو فی الفور واپس لیا جائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور سیلز ٹیکس کے خلاف نعرے درج تھے۔