باجوڑ۔ کمر ٹو مینہ روڈ سے ملحقہ 6 ویلج کونسل کے مشران کا گرینڈ جرگہ، 6 سال سے روڈ عدم تعمیر کا شکار، روڈ کے تعمیر اور معیار میں بہتری کیلئے 6 روز کا الٹی میٹم، مطالبات پورے نہ ہونے کے صورت میں کئی مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کمر ٹو مینہ روڈ میں 6 سال سے مسلسل تاخیر کے خلاف نعمت خان کلے ملنگے میں گرینڈ جرگہ منعقدہ ہوا۔ جرگے میں چیئرمین الیاس خان، حاجی سید بادشاہ، چیئرمین عبد الوہاب، چیئرمین ملک اسماعیل، ملک اکرام اللہ، ملک یوسف خان، ملک شہاب الدین، ملک تمریز خان، ملک حضرت حبیب، حاجی خان محمد، مولانا علی اکبر حقانی، باچا خان، معشوق خان، عثمان مشال، ملک محمداگل، اعظم حاجی سمیت درجنوں مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ 6 سال سے اس روڈ نے ہمیں بہت زیاد خوار و ذلیل کیا، ہم نے ہر در پر دستک دی مگر ہمارے روڈ کی تعمیر حل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ منتخب نمائندگان نے ہمارے ساتھ نے کئی بار وعدے کیے مگر اب ان کے وعدوں پر اعتبار ختم ہوگیا۔ یہاں لاکھوں ابادی ہے ہر علاقے کے روڈ بند رہے ہیں مگر ہمارے روڈ پر ایک دن کیلئے کام شروع ہوتا ہے۔ مقررین نے کہا ہم مجبور ہوکر اب متعلقہ حکام کو 6 دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ جو کام روڈ پر کیا ہے اس پر نظر ثانی کی جائے، نہایت خراب میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے اس کو فوراً ہٹایا جائے۔ اگر چھ دن میں کام کا رفتار تیز نہیں کیا گیا اور معیار درست نہیں کیا گیا تم ہم مجبور ہوکر عمرے چوک، پھاٹک چوک، برخلوزو موڑ چوک اور دیگر کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ اور اپنے حق کا مطالبہ کریں گے۔