حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضلع باجوڑ: ڈی ایچ کیو ہسپتال خار میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ فعال کردیا گیا ۔ Home / باجوڑ /

ضلع باجوڑ: ڈی ایچ کیو ہسپتال خار میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ فعال کردیا گیا ۔

ایڈیٹر - 30/08/2026
ضلع باجوڑ: ڈی ایچ کیو ہسپتال خار میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ فعال کردیا گیا ۔

باجوڑ: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں جدید اور منفرد ڈیجیٹل ایکسرے سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایکسرے کی سہولت متاثر ہونے کا دیرینہ مسئلہ بڑی حد تک حل ہوگیا ہے۔

ریچارج ایبل ایکسرے پلانٹ 24 گھنٹے بجلی کے بغیر بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے روزانہ سینکڑوں مریض مستفید ہو رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے ہسپتال میں جدید ایکسرے سہولت کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حیات آفریدی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حیات آفریدی کی تعیناتی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ ایکسرے کی سہولت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پیش آنے والا دیرینہ مسئلہ بھی مؤثر انداز میں حل ہوا ہے۔

عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ہسپتال میں مزید بہتری، جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولت دینے کے لیے ایم ایس ڈاکٹر حیات آفریدی اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔