حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران پر امریکی حملہ:کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان Home / بین الاقوامی /

ایران پر امریکی حملہ:کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان

ایران پر امریکی حملہ:کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان

ایران پر امریکی حملہ ہونے کے بعد سے خطے کے حالات کشیدہ، سعودیہ ، بحرین اور کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا گیا ہے، ریموٹ ورک پالیسی کے تحت 70 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، ہنگامی خدمات اور چند اہم شعبے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
بحرین کی حکومت نے خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں ریموٹ ورک پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت 70 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، ہنگامی خدمات اور چند اہم شعبے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کو بھی آن لائن کلاسز کے انعقاد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
ایران نے امریکا کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں خطے میں ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو دنیا کی سب سے اہم توانائی گزرگاہوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے