حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سالارزئی میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ، بچہ جاں بحق، ایک شخص زخمی Home / باجوڑ /

سالارزئی میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ، بچہ جاں بحق، ایک شخص زخمی

ایڈیٹر - 27/08/2026
سالارزئی میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ، بچہ جاں بحق، ایک شخص زخمی

حسبان میڈیا (باجوڑ): ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے ملکانہ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں روح الامین عرف اینزر کے گھر کو نشانہ بنایا اور اندر داخل ہوکر فائرنگ کی۔ اچانک ہونے والی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں جانبر نہ ہوسکا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص بھی زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ پولیس نے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔