حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات کالام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سیاح جان بحق Home / پاکستان /

سوات کالام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سیاح جان بحق

ایڈیٹر - 22/06/2025
سوات کالام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سیاح جان بحق

سوات /کالام شاہی باغ کشتی حادثہ

کالام شاہی باغ میں تفریحی کشتی انجن بند ہونے کے باعث الٹ گئی۔ کشتی میں مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔
حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 7 افراد کو ریسکیو کرکے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے دو خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
3 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔