باجوڑ پریمئر لیگ میں St eagle ٹیم نے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چینہ گء ٹائیگر کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے اہم میچ میں چینہ گء ٹائیگر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اورز میں 147 رنز بنائے۔ جواب میں st eagle ٹیم نے مطلوبہ ہدف سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک اورز قبل حاصل کیا۔ زبیر کو مین آف دی میچ جبکہ ذوالیکفل کو ایمفیکٹ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔میچ کے مہمان خصوصی ایس ٹی ایگل کے اونر محمد شعیب ، اور ایس ٹی ایگل کمپنی کے مالک چیرمین ماہر اللّٰہ ، چینہ گء ٹائیگر کے اونر حاجی جاوید،باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق، جنرل سیکرٹری شوکت حسین اور چیف آرگنائزر ابوبکر شاہ تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ایس ٹی ایگل کے اونر محمد شعیب ، اور ایس ٹی ایگل کمپنی کے مالک چیرمین ماہر اللّٰہ نے ٹیم کے شاندار کارگردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور انعامات بھی دیئے