نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی کی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز ابھی تک ڈیلی الاؤنسز سے محروم ہے ، ڈیلی الاؤنسز یومیہ 30 ہزار روپے ہے ،ناملنے پر کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں۔ اس سے پہلے نیشنز ہاکی کپ کے لیے لگائے گئے کیمپ کی رقم بھی کھلاڑیوں کو ابتک نہیں مل سکے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے آفیشلز سے کھلاڑیوں کے پیسوں کی بات چیت چل رہی ہے ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے 18 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ملیشیا کے ٹکٹ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان کے لیے رہائش کا انتظام کیا ہے ۔