حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بنگلادیش کی بڑی چھلانگ، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں 8ویں نمبر پر چلا گیا Home / کھیل /

بنگلادیش کی بڑی چھلانگ، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں 8ویں نمبر پر چلا گیا

ایڈیٹر - 24/08/2026
بنگلادیش کی بڑی چھلانگ، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں 8ویں نمبر پر چلا گیا

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد بنگلادیش نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں شاندار پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد بنگلادیش کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری آئی، جس کے ساتھ ہی وہ تاریخ کی بہترین 6ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں سری لنکا 7ویں جبکہ پاکستان 8ویں نمبر پر چلا گیا۔

تازہ رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ جنوبی افریقا نے دوسری اور نیوزی لینڈ نے تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ بھارت چوتھے اور انگلینڈ 5ویں نمبر پر ہے۔

بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آغاز بھی شاندار انداز میں کیا تھا۔ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلوی سرزمین پر اپنی تاریخ کی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی تھی۔

تاہم دوسرے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ہی مقابلے میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کا اثر قومی ٹیم کی عالمی درجہ بندی پر بھی پڑا اور پاکستان 8ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

موجودہ ٹیسٹ رینکنگ

1۔ آسٹریلیا
2۔ جنوبی افریقا
3۔ نیوزی لینڈ
4۔ بھارت
5۔ انگلینڈ
6۔ بنگلادیش
7۔ سری لنکا
8۔ پاکستان