اسلام آباد میں طوفانی بارش اور کلاؤڈ برسٹ، 101 ملی میٹر ایک گھنٹے میں ریکارڈ! رین ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے نشیبی علاقے اور انڈر پاسز زیرِ آب آ گئے ہیں، جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر انتظامیہ نے رین ایمرجنسی نافذ کر کے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔