حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نیشنز ہاکی کپ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 کی ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا Home / کھیل /

نیشنز ہاکی کپ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 کی ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

تحسین اللہ

ایڈیٹر - 18/06/2025
نیشنز ہاکی کپ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 کی ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم مقابلے میں پہلے کواٹر کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 1-3 کی برتری حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے کواٹر کے 6 منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا، کیویز کی جانب سے ووڈ نک گیند کو جال میں پہنچایا، تاہم میچ کے 13ویں اور 14ویں منٹ میں پاکستان نے مسلسل 2 گولز داغ کر برتری حاصل کی۔
دوسرے ہاف میں بھی پاکستان نے اپنے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور حریف ٹیم کو دباؤ لاتے ہوئے 28ویں منٹ گول اسکور کرکے برتری بڑھادی۔
پاکستان کی جانب سے ابتدائی دونوں گولز عبدالرحمان جبکہ تیسرا گول رانا وحید اشرف نے اسکور کیے۔

تیسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے جاری رکھے، 43ویں اور 45ویں منٹ میں اسکاٹ کولسٹ نے مسلسل 2 گول داغ پاکستان کی برتری ختم کردی اور میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا۔

چوتھے کواٹر میں کیویز کی جانب سے 52ویں منٹ میں اسکاٹ کولسٹ نے میچ کا تیسرا گول داغ کر کیویز کو پاکستان کیخلاف برتری دلوائی، انہوں نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کیا اور یوں نیوزی لینڈ نے پاکستان پر 3-4 کی سبقت حاصل کرلی۔
کیویز کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کو ملائیشیا اور جاپان کے میچ کا انتظار کرنا پڑے گا، اگر میزبان ٹیم کو شکست ہوئی تو پاکستان ٹاپ 4 جگہ بناسکے گا۔

دوسری جانب پول اے سے فرانس اور کوریا کی ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ سمی فائنل مرحلہ 20 جون سے شروع ہوگا ۔ پہلا سیمی فائنل میں گروپ اے کے ٹاپ ٹیم گروپ بی کے دوسری پوزیشن کے ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گروپ بی کی ٹاپ ٹیم گروپ کے دوسری پوزیشن ہولڈر سے مد مقابل ہوگی۔ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کیلئے 21 جون ، پانچویں اور چھٹے پوزیشن کیلئے بھی 21 جون ، تھرڈ اور فورتھ پوزیشن کیلئے بھی 21 جون جبکہ نیشن ہاکی کپ کے فائنل بھی 21 جون کو ملیشیا کے دارالحکومت کولالمپور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔