حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان کا ملک میں علاج ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے,عمران خان کا کوئی بھی فیصلہ حتمی ہوگا۔عاطف خان Home / سیاست /

عمران خان کا ملک میں علاج ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے,عمران خان کا کوئی بھی فیصلہ حتمی ہوگا۔عاطف خان

ایڈیٹر - 19/08/2026
عمران خان کا ملک میں علاج ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے,عمران خان کا کوئی بھی فیصلہ حتمی ہوگا۔عاطف خان

پشاور: پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا ملک میں علاج ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے عاطف خان نے کہاکہ عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے اور  حکومت کو سپریم کورٹ کےحکم پر من وعن عمل درآمد کرنا چاہیے، حکومت نے عدالتی حکم پرعمل نہ کیا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب بیمار تھے تو بانی پی ٹی آئی نے انہیں ملک سے باہر علاج کرانے دیا تھا، عمران خان کا ملک میں علاج ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

عاطف خان نے مزید کہا کہ 27 ستمبرکی کال کو عمران خان کےحکم پر ہی واپس لیا جاسکتا ہے،  بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھی فیصلہ حتمی ہوگا۔