حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ۔ سی وی این کپ کرکٹ لیگ 2025 کا شاندار افتتاح Home / کھیل /

باجوڑ ۔ سی وی این کپ کرکٹ لیگ 2025 کا شاندار افتتاح

باجوڑ ۔ سی وی این کپ کرکٹ لیگ 2025 کا شاندار افتتاح

باجوڑ میں سی وی این کپ کرکٹ لیگ 2025 کی شاندار افتتاحی تقریب، ٹرافی کی رونمائی، سراج خان کی جانب سے ونر رنر اپ ٹیموں اور آرگنائزر کیلئے اعلانات۔ونر ٹیم کو 2 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو ایک لاکھ روپے دینگے۔ سراج خان کا اعلان 
باجوڑسپورٹس کمپلیکس میں ''سی وی این کپ کرکٹ لیگ 2025'' کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی و نائب آمیر جماعت اسلامی باجوڑ حاجی سراج الدین خان تھے، جنہوں نے لیگ کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کی۔ ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد رفیق گنڈاپور، اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن و سابقہ ایم این اے گل ظفر خان، تحصیل چیئرمین خار حاجی سید بادشاہ، سوشل میڈیا سٹار افسر افغان، علاقائی مشران، کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں جوش و خروش دیدنی تھا، اور رنگ برنگی پٹاخوں اور تالیوں کی گونج نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔اس موقع پر حاجی سراج الدین خان نے بطور مین اسپانسر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے صحت مند تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد نہایت اہم ہے، اور کرکٹ جیسے کھیل نوجوانوں کو متحد کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے منتظمین کو اس کامیاب تقریب پر مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے کی تلقین کی۔ سراج خان نے اس موقع پر اہم اعلانات کئے۔ سراج خان نے سی وی این تنظیم کیلئے 5 لاکھ روپے، سی وی این کیساتھ رجسٹرڈ یتیموں کیلئے بھی 5 لاکھ روپے جبکہ ونر کو 2 لاکھ اور رنر اپ کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ مین آف دی سیریز کیلئے بھی 2 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ جبکہ کرکٹ کیلئے شاندار خدمات پر سابقہ صدر باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد اسماعیل کو فیملی کیساتھ عمرے پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن برائے ضم شدہ اضلاع و سابق رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان نے بھی شرکت کی، اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے پر زور دیا۔سی وی این کپ کرکٹ لیگ 2025 میں ضلع باجوڑ کی مختلف ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے