حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے اس پر حکومت کو کیوں اعتراض ہے۔شفیع جان Home / سیاست /

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے اس پر حکومت کو کیوں اعتراض ہے۔شفیع جان

ایڈیٹر - 19/08/2026
عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے اس پر حکومت کو کیوں اعتراض ہے۔شفیع جان

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر عدالت کی جانب سے دیے گئے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آزاد عدلیہ کے انصاف پر مبنی فیصلے پر حکومت کو کیا اعتراض ہے؟

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ یہ فیصلہ آزاد ججز کی طرف سے میرٹ پر آیا ہے اور جس میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر عدالت نے حکم جاری کیا، اس میں ان کا کوئی اثر و رسوخ یا ان پُٹ شامل نہیں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے عدالت کو جو بھی یقین دہانی کرائی ہے، اس کا پورا پاس رکھا جائے گا۔

احتجاج کی کال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 27 ستمبر کے احتجاج کی کال فی الحال برقرار ہے۔ تاہم، اب پارٹی قیادت اور اتحادی سرجوڑ کر بیٹھیں گے اور باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کا حتمی لائحہ عمل عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے شرط عائد کی ہے کہ عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا جائے اور اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال ہرگز متاثر نہیں ہونی چاہیے۔