حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جنوبی افریقہ نے جیت لیا Home / کھیل /

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جنوبی افریقہ نے جیت لیا

تحسین اللہ

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جنوبی افریقہ نے جیت لیا

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جنوبی افریقہ نے جیت لیا

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ نے جیت لیا۔282رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 5 وکٹیں گنوا کر ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔ 
لارڈزلندن میں تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 207رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقہ کو282رنز کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا نے آخری وکٹ کی شراکت میں 59رنز کا اضافہ کیا۔ مچل سٹارک 58رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ایلکس کیری  نے 43 اور جوش ہیزل ووڈ  نے 17رنز سکور کئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو رباڈا  نے چار اور لونگی انگیڈی  نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو جینسن، ویان مولڈر اور ایڈن مرکرم‘‘ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 212 اور جنوبی افریقہ نے 138رنز بنائے تھے۔

282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مکرم نے شاندار سینچری سکور کرتے ہوئے 136 رنز بناکرآؤٹ ہوئی۔ کپتان ٹمبا بووما نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ، ویان ملڈر 27 ، وکٹ کیپر بیٹسمن ریکلٹن نے 6 اور سٹبس نے 8 رنز بنائے جبکہ بینجمن 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ فائنل میچ میں عمدہ کارگردگی پرایڈن مارکرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا 27 سالہ طویل انتظار ختم ہوگیا۔ جنوبی افریقہ نے آخری مرتبہ 1998 میں آئی سی سی چیمپن ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ یاد رہے کہ ٹیسٹ چیمپن شپ کا یہ تیسرا فائنل کھیلا گیا اس سے قبل اولین فائنل نیوزی لینڈ ، دوسری بار آسٹریلیا اور تیسرا فائنل جنوبی افریقہ کے نام رہا۔