سعود شکیل کی واپسی سنچری کے ساتھ ہوئی جبکہ امام الحق بھی اسی رنز کی اننگ کھیل گئے- دوسری اننگ میں علی عثمان پانچ اور عبید شاہ دو وکٹیں لے گئے جبکہ عباس، محمد علی نے پہلی اننگ میں وکٹیں حاصل کی تھیں اور عبداللہ شفیق نے ایک اچھی اننگ کھیلی تھی-
پہلی اننگ کے دوران ایک گیند بابر کے ہاتھ پر اسی جگہ لگی جہاں ویسٹ انڈیز میں لگی تھی اور بابر نے اس کے بعد میچ میں مزید حصہ نہیں لیا لیکن کرکٹ بورڈ کے مطابق فٹ ہے اور کل پریکٹس کرے گا-
شان نے اس میچ میں حصہ نہیں لیا اور امام نے ایک اننگ کھیل دی تو اب شاید پہلا ٹیسٹ امام ہی کھیلے گا، سعود شکیل کی واپسی ہو سکتی ہے اور اس کے لئے اویس ظفر کو باہر بٹھایا جا سکتا ہے- میرا خیال ہے کہ پچ پر زیادہ گھاس نہ ہوا تو علی عثمان اور تین فاسٹ باؤلرز کو کھلایا جائے گا-