حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ پریمیئر لیگ کے لیے آئی جی ایف سی کی جانب سے 15 لاکھ روپے اسپانسر کرنے کا اعلان Home / کھیل /

باجوڑ پریمیئر لیگ کے لیے آئی جی ایف سی کی جانب سے 15 لاکھ روپے اسپانسر کرنے کا اعلان

ایڈیٹر - 15/08/2026
باجوڑ پریمیئر لیگ کے لیے آئی جی ایف سی کی جانب سے 15 لاکھ روپے اسپانسر کرنے کا اعلان

باجوڑ: 14 اگست کے موقع پر باجوڑ پریمیئر لیگ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں آئی جی ایف سی فرنٹیئر کور میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی جانب سے باجوڑ پریمیئر لیگ کے لیے 15 لاکھ روپے اسپانسر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی فرنٹیئر کور میجر جنرل راؤ عمران سرتاج اور باجوڑ اسکاؤٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر گمن نے کہا کہ باجوڑ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور علاقے میں امن و بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب میں باجوڑ پریمیئر لیگ کے شاندار انعقاد اور 14 اگست کے موقع پر بہترین آغاز پر لعلی شاہ پختونیار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

شرکاء نے باجوڑ میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔