حج 2025 ء کے سیزن کیلئے بچوں کو ساتھ لے جانے سے متعلق سعودی وزارت حج و عمرہ کا اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے 2025 ء کے حج سیزن کے دوران بچوں کو ساتھ لے جانے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو ہر سال ہونے والے رش سے منسلک خطرات سے محفوظ کرنا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے اور زیارات کے دوران انہیں کسی قسم کے نقصان سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس بھی حج میں شرکت کیلئے ترجیح ہمیشہ کی طرح ان لوگوں کو دی جائے گی جو پہلی بار حج کریں گے۔