باجوڑ میں ٹی ایم اے خار کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں/فضلے کے لیے بائیو ڈیگریڈیبل تھیلیوں کی تقسیم ۔
خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا''کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑشاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی نے ٹی ایم اے عملے کے ہمراہ عوام میں بائیو ڈیگریڈیبل تھیلیاں تقسیم کیں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں/فضلے کو مخصوص مقامات پر تلف کرنے اور صفائی کے بہتر انتظامات سے متعلق آگاہی دی۔
عوام کو ہدایت کی گئی کہ قربانی کے الائشو/ باقیات کو یا تو دفن کیا جائے یا ٹی ایم اے کے مقرر کردہ مقامات پر رکھ کر عملے کے ذریعے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے تاکہ آلودگی سے بچا جا سکے اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔