اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ باجوڑ نے ضلع کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کےلئے ٹینڈرز جاری کردیا۔ ان میں تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں گبرے، کیمل، گٹ اگرہ، زگئی، ایراب دواگئی، گیلے تحصیل لوئی ماموند، کٹکوٹ ون، کٹکوٹ ٹو، نختر، مینہ سلیمان خیل، کلان، تنگئی گڑیگال، بدان ، سیوئی، ڈبر وڑ ماموند، خڑی کمر، شاہی تنگے، شکرو، لوئے خرکے، شینکوٹے، گٹکئی، واڑہ خرکے، کگہ ، مینہ ، شاگو کے اوورہیڈ واٹر ٹینک منصوبے ہیں۔ جبکہ تحصیل برنگ کے بھی مختلف منصوبے شامل ہیں۔ جس میں ویلج کونسل موردرہ میں جنازگاہ کی تعیمر کا منصوبہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تحصیل برنگ اور اتمانخیل میں بور کے منصوبے بھی شامل ہیں۔