اسلام آباد۔ نادرا نے بی فارم پر 3 سے 10 سال کے بچوں کی تصاویر لازمی قرار دے دی ہیں۔
نادرا کی جانب سے شہریوں کے خاندانی درخت کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بی فارم پر تصویریں لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
10 سے 18 سال کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لیے جائیں گے، بی فارم پر 3 سال تک کے بچوں کی تصاویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نادرا کے مطابق بچے کی پیدائش کے ایک ماہ کے اندر یونین کونسل میں رجسٹریشن کرانا ضروری ہے، جس کا مقصد خاندانی درخت میں غیر متعلقہ فرد کے داخلے کو روکنا ہے۔