وزیر اعلی سہیل افریدی کا کوہاٹ میں جلسے عام سے خطاب
خیبر پختونخوا میں جلد ہی 983 جیل وارڈنز، 3,100 لیکچررز، 1,800 پولیس کانسٹیبلز اور 640 سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کی جائیں گی۔
ان تمام بھرتیوں میں میرٹ کا مکمل اور غیر متزلزل خیال رکھا جائے گا۔ کسی ایک فرد کو بھی سفارش، دباؤ یا ذاتی تعلقات کی بنیاد پر ملازمت نہیں دی جائے گی۔
میں پورے پاکستان کو کھلے دل سے چیلنج کرتا ہوں کہ اگر رشوت یا کرپشن کا کوئی ثبوت، چاہے وہ کسی بھی فرد کے خلاف ہو، سامنے لایا جائے تو حکومتِ خیبر پختونخوا بلا تفریق سخت کارروائی کرے گی۔
تمام انتظامی افسران کو واضح اور سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اوپن ڈور پالیسی پر عمل کریں، تاکہ کوئی بھی شہری ان کے در سے سنے بغیر واپس نہ جائے۔ عوام کو سننا اور ان کے مسائل کا حل نکالنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے۔
یہ تمام اصلاحاتی اقدامات چیئرمین عمران خان کے وژن کے عین مطابق کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد خیبر پختونخوا میں شفافیت، انصاف اور عوامی خدمت کو یقینی بنانا ہے۔
— وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، محمد سہیل خان آفریدی