جرمنی کی حکومت نے افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے یہ فیصلہ افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور سنگین سیکیورٹی خطرات کے باعث کیا۔
جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمنی نے 640 افغان مہاجرین کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
جرمن وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کا امکان ختم ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جرمنی نے 2024 میں 28 اور 2025 میں 81 کو مجرمانہ کارروائیوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا۔