حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایل آر اینچ انتظامیہ بی ایس نرسنگ طلبہ کی کلینیکل ٹریننگ پر پابندی عائد کر دی،بلکہ طلبہ سے فیس کا مطالبہ بھی کیا Home / لائف سٹائل /

ایل آر اینچ انتظامیہ بی ایس نرسنگ طلبہ کی کلینیکل ٹریننگ پر پابندی عائد کر دی،بلکہ طلبہ سے فیس کا مطالبہ بھی کیا

ایڈیٹر - 11/12/2025
ایل آر اینچ انتظامیہ بی ایس نرسنگ طلبہ کی کلینیکل ٹریننگ پر پابندی عائد کر دی،بلکہ طلبہ سے فیس کا مطالبہ بھی کیا

پشاور ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بی ایس نرسنگ طلبہ کی کلینیکل ٹریننگ میں حائل رکاوٹوں کا معاملہ اس وقت نمایاں ہو گیا جب خاتون ایم پی اے عاصمہ عالم نے ایل آرا بیچ انتظامیہ کی جانب سے مبینہ پابندی اور اضافی فیس کے مطالبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایوان کی توجہ مبذول کرائی،

عاصمہ عالم نے توجہ دلا ؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پی ای ایس اے جو صو بائی حکومت کے زیر نرسنگ کے ایم میں انتظام نرسنگ کی تعلیم فراہم کرتا ہے، کے طلبہ معمول کے مطابق ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں کلینیکل پریکٹس کے لیے جاتے ہیں، تاہم ایل آر اینچ انتظامیہ نے نہ صرف کلینیکل پر پابندی عائد کر دی ہے بلکہ طلبہ سے فیس کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پہلے ہی تمام متعلقہ ہسپتالوں کو با قاعدہ لیٹر جاری کر چکا ہے جس میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ ایم او یو کے مطابق طلبہ کوکسی رکاوٹ کے بغیر کلینیکل کرنے کی اجازت دی جائے مگر اس کے باوجود احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا جس سے طلبہ میں شدید بے چینی پیدا ہورہی ہے،

صوبائی وزیر فضل شکور نے معاملے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر یہ مسئلہ پیچیدہ نوعیت کا نہیں لگتا، کیونکہ دیگر ہسپتالوں میں ایسی کوئی پابندی نہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایل آرا بیچ انتظامیہ اور محرک رکن کی ملاقات کروا کر معاملہ جلد حل کر دیا جائے گا۔