حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امارات کی تمام مساجد میں نماز جمعہ و خطبے کا وقت یکساں مقرر۔ Home / بین الاقوامی /

امارات کی تمام مساجد میں نماز جمعہ و خطبے کا وقت یکساں مقرر۔

ایڈیٹر - 11/12/2025
امارات کی تمام مساجد میں نماز جمعہ و خطبے کا وقت یکساں مقرر۔

ابوظہبی ۔ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعے کی نماز اور خطبے کا وقت یکساں مقرر کر دیا گیا۔

ابولسی سے اماراتی جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور کے مطابق نیا نظام 2 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور نے بتایا ہے کہ یواے ای کی تمام مساجد میں جمعے کا خطبہ اور نماز ایک ہی وقت پر 12 بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

نیا نظام 2 جنوری 2026 سے نافذ ہوگا۔ اس سے پہلے دبئی اور ابوظٹھی میں جمعے کی نماز عام طور پر 1:30 بجے جبکہ شارجہ اور شمالی امارات میں 12:30 بجے کے قریب ہوتی تھی لیکن اب پورے ملک میں ایک ہی وقت مقرر کیا گیا ہے۔