چیئرمین ڈیڈک باجوڑ و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حمید الرحمان نے کہا ہے کہ باجوڑ کے تحصیل ماموند میں کمر ٹو مینہ روڈ پر کمپیکشن اور روڑے کا کام شروع ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ جلد ازجلد اس روڈ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ ہمیں تکلیف کا اندازہ ہیں لیکن محدود وسائل میں اپنے حلقہ انتخاب میں اس وقت 7 بلیک ٹاپ روڈز پر کام جاری ہیں۔
پی ڈی ایم حکومت کیوجہ سے کام میں بہت سے رکاوٹیں تھے جو ہم نے اہستہ اہستہ ختم کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہیں کہ ماموند کو ایک ماڈل حلقہ بنائیں گے۔ سب لوگوں سے تعاون کی اپیل ہے، سال 2025 ماموند کیلئے تاریخ کا ریکارڈ یافتہ ترقی کا سال بنائیں گے۔