پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ رانا ثناء اللہ حکومت کا حصہ ہیں اور مجبوری میں بات کرتے ہیں،
لیکن ان کے پاس کسی سے ملاقات کروانے یا روکنے کا اختیار نہیں۔ اصل اختیار کسی اور کے پاس ہے،
اس لیے پی ٹی آئی رانا ثناء اللہ کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لیتی۔ ان کے مطابق حکومت اور حکومتی نظام خود مشکلات کا شکار ہے۔