خیبر پختونخواہ حکومت کے "عوامی ایجنڈا''کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے عملے نے عید الاضحیٰ 2025 کی تیاریوں کے سلسلے عوامی آگاہی کیلئے مختلف مقامات اور آلائشوں کیلئے مختص کردہ مقامات پر فیناپلیکس لگائے۔ اور ساتھ ہی عملے نے جانوروں کو آلائشوں اور باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کیلئے ڈمپنگ سائٹ کے مقام پر ہیوی مشینری کے زریعے کھڈے کھود دئیں۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے عوام الناس سے درخواست کی کہ برائے آلائشیں سڑکوں، گلیوں یا نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں اور آلائشیں صرف TMA خار کی فراہم کردہ بیگز میں ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ بیگز کو مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ صفائی کا عمل بروقت مکمل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کے باقیات اور آلائشوں کو ندی نالوں، سڑک کے اطراف، گلی کوچوں اور عوامی گذرگاہوں میں ڈالنے سے گریز کریں بلکہ آلائشوں اور باقیات کو مذکورہ بیگز میں ڈال کر ٹی ایم اے خار کے مختص کردہ مقامات پر جمع کریں تاکہ عملے کو گند اکھٹا کرنے اور ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو اور عیدالاضحی کو موقع پر ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے۔