خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر کی رہائشگاہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی،
انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے غم کی اس گھڑی میں بیرسٹر گوہر اور ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔