حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں مویشیوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کی مہم تیز Home / باجوڑ /

باجوڑ میں مویشیوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کی مہم تیز

ایڈیٹر - 10/08/2026
باجوڑ میں مویشیوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کی مہم تیز

سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک باجوڑ مختار احمد کے ہدایات کی روشنی میں ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی اور ماموند میں مویشیوں کو مختلف متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کے دوران 10 سے زائد ٹیمیں مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں۔

محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق مہم کا مقصد مویشیوں میں پھیلنے والی متعدی بیماریوں کی روک تھام، بروقت حفاظتی اقدامات اور مال مویشی پالنے والے افراد کو بیماریوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔مہم کے دوران متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ اور ان کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کریں۔محکمے کی فیلڈ ٹیمیں روزانہ مقررہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں اور زیادہ سے زیادہ مویشیوں کو ویکسین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کا ریکارڈ بھی مرتب کر رہی ہیں۔حکام کے مطابق اب تک بڑی تعداد میں جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جبکہ مہم کو مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رکھنے کے لیے فیلڈ سرگرمیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔محکمہ لائیو سٹاک نے مویشی پال افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے جانوروں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوا کر انہیں خطرناک متعدی بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔