صدر اکسا باجوڑ محمد اقبال کی صدارت میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول خار نمبر 1 میں ایک گرینڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں برخلوزو,خار نمبر 1,خار ماڈل اور گردئی ہائیر سیکنڈری اسکول سے تمام ایس ایس صاحبان نے بھر پور شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعد ازاں میٹنگ میں ایس ایس کمیونٹی کو درپیش تمام مسائل پر سیر حاصل بحث ہوئی۔خصوصاً نئے ٹائم ٹیبل کا مسلہ زیر غور لایا گیا۔
اجلاس میں باہمی مشاورت سے درجہ ذیل بڑے اہم فیصلے طے پائے۔جس میں اکسا تنظیم باجوڑ کے لیے ہر اسکول کی نمائندگی پر مشترکہ دس رکنی نئے کابینہ کی تشکیل ہوئی۔میٹنگ میں اکسا تنظیم کو فعال اور متحرک کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
نئے ٹائم ٹیبل کی اوقات کار کے حوالے سے متفقہ طور پر ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا۔باہمی تعاون کی غرض سے ایس او اے تنظیم کے لیے اکسا تنظیم سے دو ذمہ دار بندوں کا انتخاب کیا گیا۔اگیگا تنظیم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں 10 جون کو مجوزہ احتجاجی دھرنا میں اکسا باجوڑ اپنی شرکت کو یقینی بنانے کا عہد کیا گیا۔