حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستانی ہاکی ٹیم کی ایک اور بدترین شکست، پاکستان کو آئرلینڈ نے 11 گول داغ دیے Home / کھیل /

ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستانی ہاکی ٹیم کی ایک اور بدترین شکست، پاکستان کو آئرلینڈ نے 11 گول داغ دیے

ایڈیٹر - 10/08/2026
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستانی ہاکی ٹیم کی ایک اور بدترین شکست،   پاکستان کو  آئرلینڈ نے 11 گول داغ دیے

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ کا سفر مشکلات سے دوچار ہوگیا، جہاں قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11-0 سے یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی کھلاڑی پورے میچ کے دوران حریف ٹیم کے دباؤ کا مؤثر جواب نہ دے سکے اور آئرلینڈ نے مسلسل حملوں کے ذریعے قومی ٹیم کی دفاعی صفوں کو مشکلات میں رکھا۔

قومی ٹیم کی جانب سے شامل اولمپیئن شہباز سینئر اور اولمپیئن خالد حمید بھی اس مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کو گروپ ڈی میں اپنے اگلے میچ میں 11 اگست کو ویلز کا سامنا کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے لیے اگلا مقابلہ انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ مسلسل دو شکستوں کے بعد ٹورنامنٹ میں واپسی کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو اگلے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔