حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ارنگ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ناقص معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا Home / باجوڑ /

ارنگ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ناقص معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

ایڈیٹر - 09/08/2026
ارنگ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ناقص معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

ارنگ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ناقص معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

آج ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر اجمل خان کے فرزند عماد خان نے ارنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ارنگ مین روڈ پیکیج 3 کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ مقام کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او، متعلقہ انجینئر اور پی ٹی آئی ارنگ کے سینئر کارکنان بھی موجود تھے۔

متعلقہ انجینئر اور ایس ڈی او نے ٹھیکیدار کو واضح ہدایات جاری کیں کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور منصوبے کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔

بعد ازاں ارنگ مین روڈ پیکیج 2 کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا گیا اور جاری و زیرِ التوا کام کا جائزہ لیا گیا۔

ان شاء اللہ، پیکج 2 پر کام جلد شروع ہوگا اور ترقی کا یہ سفر مزید تیزی سے جاری رہے گا