باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عدنان فرید کا سول ویٹرنری سنٹر کا دورہ
ڈپٹی کمشنر باجوڑ، عدنان فرید نے سول ویٹرنری سنٹر شاہ جہان شہید چوک اور سول ویٹرنری ہسپتال بانڈہ گئی، تحصیل اتمان خیل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جانوروں کے علاج و معالجے کی سہولیات، سٹاف کی حاضری اور علاج معالجے سے متعلق ریکارڈ, صفائی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ویٹرنری مراکز میں صفائی کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور جانوروں کے علاج، ویکسینیشن سمیت دیگر ویٹرنری سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ مویشی پال حضرات کو بہترین خدمات میسر آ سکیں۔