حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ ٹی سی پی کے تحت چلنے والے کیٹگری ڈی ہسپتالوں کے ماہانہ کارگردی کے بارے میں اجلاس Home / پاکستان /

باجوڑ۔ ٹی سی پی کے تحت چلنے والے کیٹگری ڈی ہسپتالوں کے ماہانہ کارگردی کے بارے میں اجلاس

باجوڑ۔ ٹی سی پی کے تحت چلنے والے کیٹگری ڈی ہسپتالوں کے ماہانہ کارگردی کے بارے میں اجلاس

ضلع باجوڑ کے آؤٹ سورسڈ ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت ضلع کے  کیٹگریز-ڈی آؤٹ سورسڈ ہسپتالوں (نواگئی، ماموند اور پشت) کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔جلاس میں ڈی ایچ او باجوڑ کے نمائندے، ٹی سی پی پراجیکٹ کے نمائندگان، اسٹینو عبد الجبار خان اور مذکورہ تینوں ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) نے شرکت کی۔تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنی پریزنٹیشنز کے ذریعے ہسپتالوں کی کارکردگی، دستیاب سہولیات، درپیش مسائل اور بہتری کے امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام نکات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ہسپتالوں کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو بروقت، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ایمرجنسی سروسز کی بہتری، عملے کی حاضری، اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا تاکہ دور افتادہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بروقت میسر آ سکیں۔