باجوڑ۔ منشیات کیخلاف جاری خصوصی کمپین میں تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم کی ایک اور بڑی اور اہم کارروائی۔چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ منشیات سمگلر گرفتار۔ 2000 گرام چرس برآمد۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی ائی جی ملاکنڈ شیر اکبر خان کی واضح احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں منشیات کے خلاف ضلع بھر میں جاری خصوصی کمپین میں اج سرکل ڈی۔ایس۔پی شیر بہادر کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سالارزئی عبد الرزاق اور ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او ظاہر شاہ بمعہ دیگر پولیس نفری نے دوران ناکہ بندی اہم کارروائی کرکے ایک مشکوک سواری کے تلاشی لینے پر مذکورہ سے ٹوٹل 2000 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ منشیات سمگلرز مسمی شکیل احمد سکنہ ترخو ماموند کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیاگیا۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے