حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان ٹیم کو نیا بیٹنگ کوچ مل گیا، 46 سالہ مائیکل اسمتھ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے Home / کھیل /

پاکستان ٹیم کو نیا بیٹنگ کوچ مل گیا، 46 سالہ مائیکل اسمتھ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے

ایڈیٹر - 04/08/2026
پاکستان ٹیم کو نیا بیٹنگ کوچ مل گیا، 46 سالہ مائیکل اسمتھ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل اسمتھ کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ وہ آئندہ دو برس تک قومی ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں دستوں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

بورڈ کے مطابق 46 سالہ مائیکل اسمتھ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے اور بیٹنگ شعبے کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں گے۔

اپنے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور مختصر فارمیٹ کے مجموعی کیریئر میں مائیکل اسمتھ نے 7 ہزار 29 رنز اسکور کیے، جن میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، جبکہ کوچنگ کے شعبے میں بھی انہیں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

نئے بیٹنگ کوچ اعلیٰ درجے کی کوچنگ اہلیت رکھتے ہیں اور اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی تین مختلف فرنچائزز کے کوچنگ عملے کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آسٹریلیا کی معروف ٹیم ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے ساتھ بھی بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا، جہاں قومی ٹیم نئے بیٹنگ کوچ کی نگرانی میں میدان میں اترے گی۔