حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، بولرز نے بازی پلٹ دی،ویسٹ انڈیز 344 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو میچ میں واپسی کا سنہری موقع، Home / کھیل /

دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، بولرز نے بازی پلٹ دی،ویسٹ انڈیز 344 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو میچ میں واپسی کا سنہری موقع،

ایڈیٹر - 04/08/2026
دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، بولرز نے بازی پلٹ دی،ویسٹ انڈیز 344 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو میچ میں واپسی کا سنہری موقع،

ویب ڈیسک: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جس کے بعد قومی ٹیم کو میچ میں مضبوط واپسی کا بہترین موقع مل گیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے 73 اور کپتان روسٹن چیز نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دیا، جبکہ برینڈن کنگ 46، شائے ہوپ 29 اور عامر جنگو 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستانی باؤلرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کر کے میزبان بیٹنگ لائن کو بڑا اسکور کرنے سے روک دیا۔ آف اسپنر ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ اگر ٹاس ان کے حق میں آتا تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پورے اعتماد کے ساتھ مثبت انداز میں کرکٹ کھیلنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے قائد روسٹن چیز نے ٹاس کے موقع پر کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ کو ٹیم کے لیے ناقابلِ تسخیر میدان بنایا جائے، اسی اعتماد کے تحت انہوں نے فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان کے لیے سیریز برابر کرنے کی امیدیں اسی میچ میں کامیابی سے وابستہ ہیں۔