حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستانی اسکواش دستہ مصری جونیئر اوپن میں شرکت کے لیے مصر روانہ Home / کھیل /

پاکستانی اسکواش دستہ مصری جونیئر اوپن میں شرکت کے لیے مصر روانہ

محمد عاصم - 03/08/2026
پاکستانی اسکواش دستہ مصری جونیئر اوپن میں شرکت کے لیے مصر روانہ

پشاور (محمد عاصم) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس، خیبر پختونخوا کے سینئر اسکواش کوچ طاہر اقبال خان، نوجوان کھلاڑی دانش سکندر اور عبید اللہ، جبکہ پنجاب سے سہیل عدنان اور محمد مصطفیٰ پر مشتمل پاکستانی دستہ ایجپشن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں شرکت اور تین ہفتوں پر مشتمل ایلیٹ ٹریننگ کیمپ کے لیے مصر روانہ ہوگیا۔ تربیتی کیمپ معروف مصری کوچ عمر عبدالعزیز کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔

روانگی سے قبل طاہر اقبال خان نے کہا کہ مصر کے عالمی معیار کے کوچنگ نظام سے سیکھنے کا یہ بہترین موقع ہے، جس سے حاصل ہونے والا تجربہ پاکستان، خصوصاً خیبر پختونخوا میں اسکواش کے فروغ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس، خیبر پختونخوا، خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن، مارخور اسکواش فاو ¿نڈیشن اور بارڈ فاو ¿نڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے تعاون سے نہ صرف یہ تربیتی پروگرام ممکن ہوا بلکہ ٹیم کے ویزوں سمیت دیگر انتظامات بھی قلیل مدت میں مکمل کیے گئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیمپئ