حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بارشوں نے بدل دی تصویر، پاکستان کے بڑے ڈیم 72 فیصد تک بھر گئے،پاکستان کے آبی بحران میں کمی کی امید، Home / ماحولیات /

بارشوں نے بدل دی تصویر، پاکستان کے بڑے ڈیم 72 فیصد تک بھر گئے،پاکستان کے آبی بحران میں کمی کی امید،

ایڈیٹر - 03/08/2026
بارشوں نے بدل دی تصویر، پاکستان کے بڑے ڈیم 72 فیصد تک بھر گئے،پاکستان کے آبی بحران میں کمی کی امید،

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں نے پاکستان کے آبی وسائل کی صورتحال میں نمایاں بہتری پیدا کر دی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بڑے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ڈیم اپنی مجموعی گنجائش کے تقریباً 72 فیصد تک بھر چکے ہیں۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ کے آبی نظام میں پانی کی آمد مسلسل بڑھ رہی ہے، جبکہ پانی کا بہاؤ اخراج کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مستقبل میں آبپاشی اور دیگر ضروریات کے لیے پانی کی دستیابی کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک کے بڑے آبی ذخائر میں محفوظ پانی کی مجموعی مقدار 9.466 ملین ایکڑ فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ان ذخائر کی مجموعی گنجائش 13.149 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ اس طرح ڈیم اپنی کل استعداد کے تقریباً بہتر فیصد تک بھر چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ نہ صرف زرعی شعبے کے لیے خوش آئند ہے بلکہ آئندہ مہینوں میں پانی کی فراہمی، فصلوں کی آبپاشی اور پن بجلی کی پیداوار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

آبی ماہرین کے مطابق اگر آنے والے دنوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو ڈیموں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کے امکانات موجود ہیں، جس سے ملک کے آبی وسائل مزید مستحکم ہو سکتے ہیں۔